قلعہ دیدارسنگھ:عملہ کی ملی بھگت ‘ لوکل ٹرانسفارمر کی بدولت بجلی کا نظام درہم برہم

قلعہ دیدارسنگھ(نامہ نگار)واپڈا سب ڈویڑن قلعہ دیدار سنگھ میں 75فیصد ٹرانسفارمر ناقص،عملہ کی ملی بھگت سے لوکل تیار ہونیوالے ٹرانسفارمر کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم، چیف گیپکو نوٹس لیں۔تفصیلات  کے مطابق واپڈا سب ڈویڑن قلعہ دیدار سنگھ میں لگائے گئے ٹرانسفارمرز ناقص غیر معیاری ہونے کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے ایک سروے میں دیکھا گیا کہ 75فیصد ٹرانسفارمر ایسے ہیں جو عملہ کی ملی بھگت سے پرائیویٹ طور پر بنوائے گئے ہیں ۔ شہریوں نے چیف گیپکو گوجرانوالہ جام ایوب سے اپیل کی ہے سب ڈویژن قلعہ دیدار سنگھ میں ہنگامی صورتحال میں استعمال ہونے والے ٹرانسفارمر مہیا کیے جائیں اور پرائیویٹ طور پر ٹرانسفارمر بنوانے والے عملہ کیخلاف بھی کاروائی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...