حکومتی پالیسیاں ملکی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں:اکرم سندھو 

Jun 05, 2021

شاہ کوٹ(نامہ نگار)بابا گورو نانک دیو جی انٹرنیشنل ٹورازم سروس کے چیئرمین چوہدری اکرم سندھو نے کہا کہ ٹور ازم کے حوالے سے موجودہ حکومت کی شاندار پالیسیاں ملکی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں، حکومت پاکستان کی ہدایات پر سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں ، سکھ برادری کو انکے مذہبی مقامات پر لانے اور لیجانے کیلئے مثالی پروگرام ترتیب دیا گیا ہے،ٹور ازم ملکی معیشت کو سہارا دینے میں تاریخی کردار ادا کرے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بابا گورو نانک دیو جی انٹرنیشنل ٹورازم سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے کیا، چوہدری اکرم سندھو کا کہنا تھا کہ ہم نے بابا گورو نانک دیو جی انٹرنیشنل ٹورازم سروس کا آغاز اسلئے کیا ہے کہ اس کے ذریعے دنیا بھر سے سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد وی آئی پی طریقے سے پاکستان آ سکیں ۔

مزیدخبریں