حکومت ملک کو خانہ جنگی کی طر ف لے جا رہی ہے:منور اقبال 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) سٹی کے صدر میاں منور اقبال اور جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہا کہ موجودہ حکمران یاد رکھیں عوام ایک مرتبہ پھر ووٹ کی طاقت سے شریف برادران کو اقتدار میں لائیں گے حکمرانوں کی نا اہلی اور نالائقیوں کی وجہ سے امن و امان کی صورت حال کیساتھ ساتھ ملکی معیشت کا بھی برا حال ہے، اپنے ایک بیان میں ان رہنمائوں نے کہا کہ نیازی حکومت ملک کو خانہ جنگی کی طر ف لے جا رہی ہے، عوامی خدمت ان لوگوں کے بس کا کام نہیں جن کی سیاست صرف جھوٹ اورالزام تراشی کے گرد گھومتی ہے، ذاتی ایجنڈے کی خاطر قومی مفادات کو نقصان پہنچانے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں تحریک انصاف نے ہر شعبہ کو ناکامی سے دو چار کیا ہے، مسلم لیگ(ن) کی سیاست عوام کی ترقی اور خوشحالی کی سیاست ہے جبکہ دوسری طرف منفی سیاست کرنے والے ملک کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...