گرلز سکولوں کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے:مقررین

لاہور(لیڈی رپورٹر ) بجٹ میںہمیشہ بچیوں کی تعلیم کو نظر انداز کر دیاجاتا ہے، گرلزسکولوں کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے، گرلز سکولوں میں معیار تعلیم کو مزید بہتر کیا جائے، تعلیم ہر بچے کا حق ہے پنجاب حکومت نے باقاعدہ پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔ مقررین نے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز آواز فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بچیوں کیلئے ثانوی تعلیم لازمی اور تعلیم کے بجٹ میں اضافے کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب میں کیا۔سیمینار میں بچیوں کیلیے بجٹ میں کتنے فنڈز رکھے جارہے ہیںاورکورونا کے دوران سکولز جانے والی بچیوں کو کن مسائل کا سامنا ہے کے موضوعات پر گفتگو کی گئی۔سیمینار میں خواتین ارکان پنجاب اسمبلی عائشہ اقبال، شازیہ نواز، ایڈیشنل سیکرٹری پی این ڈی قیصر رشید،فنانشل ایڈوائرز سپورٹس بورڈ برکت علی ، آواز فاؤنڈیشن کے سی ای او ضیاء الرحمن ودیگر موجود تھے۔مقررین نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت ہزاروں ٹیچرز کی سیٹیں خالی ہیں۔پنجاب میں اس وقت 5.3 ملین بچے سکولوں سے باہر ہیں۔لاہور میں سب سے زیادہ بچون کا سکولوں پر بوجھ ہے۔ہمیں نئے سکول بھی بنانے اور ان کو اپ گریڈ بھی کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...