کاہنہ (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے رہنما ء محمد خالد جوئیہ ،ڈپٹی میئر رائو شہاب لدین نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران ن لیگ پر انتقامی کاروائیاں فوری بند کریں سمجھ لیں کہ آنے والا وقت ن لیگ کا ہے‘ ن لیگ ایک جمہوریت پسند جماعت ہے جو جمہوریت میں رہ کر فیصلے کرتی ہے نہ کہ انتقامی کارروائیوں سے ‘ن لیگ نے اپنے دورہ اقتدار میں عوام کیلئے فلاح وبہبود کے منصوبوں پر کام کیا جس سے عوام آج بھی استعفادہ کر رہی ہے جبکہ تحریک انساف کی حکومت نے فلاح و بہبود کے منصوبے لگانے میں بری طرح ناکام رہی۔