لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلم نسل کشی ،ظلم وجبر کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ، بھارت جنونیت و دہشت گردی کے ذریعے کشمیر کی حقیقت کو بدلنا چاہتاہے ،اقوامتحدہ بے حس ہے اور انصاف کیلئے کوشش نہیں کرتا۔ اسرائیل کے متعلق کویت کا موقف لائق تحسین ہے مسلم حکمرانوں کو غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مضبوط لائحہ عمل اپنانا چاہیے کشمیر اور فلسطین کا معاملہ سب کے سامنے ہیں ،اسرائیل اور بھارت نہتے مظلوم مسلمانوں کی جان ومال سے آگ وخون کی ہولی کھیل رہے ہیں ، کشمیر واسرائیل میں کم عمر بچوں کو گرفتار کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنانااور جیلوں میں بند کرنا کونسی انسانیت ہے۔
مسئلہ کشمیر ‘ فلسطین پر امت کو مضبوط لائحہ عمل کی ضرورت:عبدالغفارروپڑی
Jun 05, 2021