گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کرونا کی مہلک وبا کے دوران وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت اور حکمت عملی دنیا بھر کیلئے مثال بن گئی حکومت کے راست فیصلوں کی بدولت پاکستان وبا کے دوران سب سے کم معاشی نقصان اٹھانے والا ملک بن گیا اقوام متحدہ کا دنیا کو وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات اور فیصلوں سے راہنمائی لینے کی رائے دینا ملک و قوم کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے عمران خان نے جس طرح ملک کو بحرانوں اور کورونا وبا سے نکالا ہے اسی طرح پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں بھی کھڑا کھڑیں گے ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے81 چوہدری محمد صدیق مہر نے اپنی رہائشگاہ پر شہریوں کے مسائل سننے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ملکی تاریخ میں پہلی بار پی ٹی آئی کی حکومت فلاحی ریاست اور عام آدمی کی خوشحالی کیلئے شبانہ روز کام کر رہی ہے۔