شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی چوہدری یاسر اقبال گجر نے کہا ہے کہ شریف برادران نے ملک کو ترقی کی راہوں پر ڈالا،شہباز شریف نے پنجاب کی کایا پلٹی،مہنگائی سے تنگ عوام (ن)لیگ دور کے منصوبوں کو یاد کر رہے ہیں،سلیکٹڈیاد رکھوعوام ایک مرتبہ پھر ووٹ کی طاقت سے شریف برادران کو اقتدار میں لائیں گے ، اپنے بیان میں چوہدری یاسر اقبال گجر نے کہا ٍنیازی حکومت ملک کو خانہ جنگی کی طر ف لے جا رہی ہے،عوامی خدمت ان لوگوں کے بس کا کام نہیںجن کی سیاست صرف جھوٹ اورالزام تراشی کے گرد گھومتی ہے۔