شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی صدر کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا کہ پنجاب حکومت کا ’’خدمت آپ کی دہلیز پر‘‘ پروگرام سے عوام کے مقامی سطح کے مسائل تیزی کیساتھ حل ہونے میںبڑی مدد ملے گی تحریک انصاف کی حکومت عوامی خدمت کی سیاست پریقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ عوام کی فلاح وبہبود اور تعمیر وترقی کیلئے خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام شروع کیا گیاہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی اقامت گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر میاںافضال حیدر،پیر سکندر شاہ ،رانا فہد قیوم ، شیخ زین ندیم،شیخ احسن حبیب ، عامر ڈوگر ،حافظ رضوان جانی ، عدنان کاکڑسمیت دیگر موجودتھے۔