لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہاہے کہ بلاول زرداری وفاقی حکومت پر تنقید کرنے کی بجائے سندھ کی عوام کی حالت زار پر توجہ دیں، بلاول زرداری سندھ کی عوام کے مسائل حل کرنے میں برُی طرح ناکام رہے، حکومت سندھ نے صوبے بھر میں لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے، پیپلزپارٹی والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں ، سندھ حکومت مسلسل بلوچستان کا پانی چوری کررہی ہے، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی پانی کے مسئلے پر پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کررہی ہے جوکہ قابل مذمت ہے، پیپلزپارٹی ڈکٹیشن دینے کی بجائے صوبے میں پانی چوری کو روکیں، پی ٹی آئی کی حکومت کسی صوبے کے ساتھ زیادتی کا سوچ بھی نہیں سکتی، سندھ کو تباہ وبرباد کرنے والے ڈھٹائی سے قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم ملک میں یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے،ملکی ترقی کی شرح نمو میں اضافے نے اپوزیشن کی رات کی نیندیں اجاڑ دی ہیں۔