قطب پور(خبر نگار) پٹرولنگ پولیس کا اے ایس آئی زیر استعمال ڈالہ کا ریکارڈ پیش نہ کرسکا‘ دنیا پور پولیس نے کارروائی شروع کردی.ذرائع کے مطابق مقامی پٹرولنگ پولیس کے اے ا یس آئی شمیر مغل نے مبینہ طورپر ایک ڈالہ پٹرولنگ پوسٹ پر رکھا ہوا تھا جس کو رات کے وقت غیر قانونی سر گرمیوں میں استعمال کیا جاتا تھا۔جب اسکے بارے تھانہ صدر دنیا پور کے SHo کو علم ہوا تو انھوں نے ریکارڈ طلب کیا۔ ریکارڈ پیش نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا تو ڈالے کو تھانہ منتقل کروا دیا ایس ایچ او نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور رپورٹ تیار کرکے مزید کاروائی شروع کر دی۔