ریاض(اے پی پی)سعودی عرب کی وزارت برائے اسلامی امور ، دعوت و رہنمائی نے ملک کے 7 علاقوں میں 22 مساجد کو سینیٹائز کرکے دوبارہ کھول دیا ہے۔کرونا کی وجہ سے عارضی بنیادوں پر بند کیا گیا تھا۔ جن بائیس مساجد کو بحال کیا گیا ہے ان میں سے 8 مکہ مکرمہ ، 5 جازان ، 3 باحہ ، 2، دو الشرقیہ اور ریاض ریجنوں اور ایک، ایک القصیم اور حدود شمالیہ شامل ہیں۔
سعودی عرب:سینیٹائزنگ کے بعد 7 شہروں کی 22 مساجددوبارہ کھول دی گئیں
Jun 05, 2021