اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت نے یونیورسل سروسز فنڈزمیں مبینہ کرپشن ریفرنس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔عدالت کی طرف سے جاری حکم نامہ میں عدالت نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرسید یوسف رضا گیلانی سمیت ریفرنس کے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،ریفرنس میں محمد سلیم، محمد حنیف سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں، جن کو عدالت نیطلب کیا ہے اور 22جون کو سابق وزیراعظم سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائیگی۔یاد رہے کہ نیب نے سابق وزیراعظم کیخلاف کروڑوں روپوں کی مبینہ کرپشن کیخلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔
یونیورسل سروسز فنڈزمیں مبینہ کرپشن ریفرنس،یوسف گیلانی کو طلبی کا نوٹس
Jun 05, 2021