ایف بی آر ،ایچ ای سی اورحکومت پنجاب کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم پاکستان کے ملک بھر میں ٹیکس نظام کو ترویج دینے کے ویثرن پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایف بی آراورہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کے درمیان ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سول سیکرٹریٹ لاہور میں ہونے والی اس تقریب میں پنجاب کے صوبائی وزیر برائے  ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ راجہ یاسر ہمایوں سرفراز اور ممبر فیٹ و ترجمان ایف بی آر سید ندیم حسین رضوی  موجود تھے۔  ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طر ف سے پنجاب کیصوبائی سیکریٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ندیم محبوب اور تہمینہ عامر چیف فیٹ ایف بی آر نے مفاہمت کی یادداشت  پر دستخط کئے۔مفاہمت کی یادداشت کے  تحت ایف بی آر صوبائی درس گاہوں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے لئے ٹیکس کلچر اور ٹیکس آگاہی  کو فروغ دینے کے لئے ٹریننگ سیشنز کا انعقا د کرے گا۔ تربیتی سیشنز کے دوران اساتذہ اور طلبہ کو مختلف سرگرمیوں کے ذریعے ٹیکس  کی ملکی ترقی میں اہمیت ، ٹیکس ادا کرنے اور ٹیکس چوری  کی نشاندہی جیسے اہم مو ضو عات کو اجاگر کیا جائے گاتاکہ وہ آج کے طالب علم کل کے  ذمہ دار شہری ہونے کا کردار ادا کر سکیں۔ 

ای پیپر دی نیشن