راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اسلام آباد میں بلاول زرداری کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ بلاول زرداری سمیت پوری سندھ حکومت ''اگا دوڑ پیچھا چوڑ'' فارمولے پر عمل پیرا ہیں شاید بلاول زرداری سندھ میں حکومتی اراکین کی جانب پانی چوری اور بڑھتے مثبت کرونا کیسوں سے توجہ ہٹانے کے لیے اوٹ پٹانگ باتیں کر رہے ہیں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج پھر بلاول زرداری نے نیب سے بچنے کیلئے این آر او کا ڈھکا چھپا ذکر کر دیا، دوسری طرف سندھ کی عوام صاف پانی، ادویات اور عزت نفس کو ترس رہے ہیں بزدار حکومت نے پورے صوبے کے لیے یونیورسل ہیلتھ کوریج کا آغاز کر دیا ہے، تھرپارکر میں بچے بھوک اور صحت کی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث جاں بحق ہوتے رہے جبکہ آصف زرداری ہر سال علاج کی غرض سے بیرون ملک کے دورے کرتے رہے۔