اینٹی ریپ کرائسز سیل کے قیام کی حتمی منظوری کیلئے سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی وزارت قانون و انصاف نے ملک بھر میں اینٹی ریپ کرائسز سیل کے قیام کی حتمی منظوری کے لئے سمری وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی ہے۔وزارت قانون وانصاف کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد ملک بھر میں اینٹی ریپ کرائسز سیل قائم کئے جائیں گے جہاں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ جیسے ہی عصمت دردی اور زیادتی کے حوالے سے کوئی معلومات موصول ہوں گی تو فوری طورپر چھ گھنٹے کے اندر اندر متاثرہ شخص کا طبی معائنہ کرایا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اینٹی ریپ کر ائسز سیل کے پا س مقدمے کے اندراج کا مکمل اختیار ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ اینٹی ریپ کر ائسز سیل کا قیا م عورتوں اور بچو ں کی حفا ظت کے لئے ایک اہم قدم ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...