ملتان (سپیشل رپورٹر)پنجاب بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان میں قائم سب آفس کا دورہ کیا۔ کمیٹی نے ملتان ، ڈیرہ غازی خان اور دیگر تحصیل بارز کے وکلاء کے خلاف دائر 122 درخواستوں پر سماعت کرکے موقع پر فیصلہ کیا۔کمیٹی میں چیئرمین ڈسپلنری کمیٹی ملک اسرار حسین اور ممبران میں ملک فاروق کھوکھر، زبیح اللہ ناگرہ اور مظہر جوئیہ شامل ہیں۔