لاہور(وقائع نگار)محکمہ لائیوسٹاک میں پولٹری ایڈوائزری بورڈ کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا ہے جس میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں بارے مختلف عوامل کا جائزہ لیاگیااجلاس کی صدارت صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک اور سیکرٹری لائیوسٹاک اسد رحمان گیلانی سمیت پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن اور دیگرافسروں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس سے وزیر لائیو سٹاک نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولٹری انڈسٹری ملکی معیشت میں نہایت اہمیت کی حامل ہے پو لٹری پروسیسنگ انڈسٹری سے کثیر زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک پولٹری انڈسٹری کے مسائل کا مکمل ادراک رکھتا ہے جبکہ پولٹری پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں فیڈ کے اجزاء اور ویکسین کے اخراجات کا اہم کردار ہے ۔