لاہور(نامہ نگار)فیصل ٹاؤن کے علاقے میں سسرالیوں نے 40سالہ داماد کو چھری سے وار کر کے موت کے گھاٹ اتاردیا ہے ۔پولیس نے مقتول کے سالے کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق فیصل ٹاؤن کے علاقے میں 40سالہ اشفاق کو گھریلو جھگڑے پر اس کے سسرالیوں نے چھری سے وار کر کے موت کے گھاٹ اتاردیا ہے ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش مردہ خانے منتقل کردی ہے۔پولیس نے مقتول کی بیوی،سالی اور سالے کے خلاف مقدمہ درج کر کے سالے اقبال کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق تفتیش جاری ہے،جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔
سسرالیوں نے چھری کے وار سے داماد کوموت کے گھاٹ اتاردیا
Jun 05, 2021