لاہور (لیڈی رپورٹر )پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے الحاق شدہ کالجز کو 7جون 2021ء سے فیس ٹو فیس کلاسیں شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ اس ضمن میں پنجاب یونیورسٹی رجسٹرار کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کالجز کوڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ حکومت پنجاب کی طرف سے کوڈ 19کے حوالے سے جاری ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات کی طرف سے تمام سمسٹرز کے مڈ ٹرم امتحانات کا شیڈول پہلے ہی جار ی کیا جا چکا ہے تاہم جاری سمسٹر زکو مڈٹرم امتحانات کے فوری بعد دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ سمسٹرز کے زیر التواء امتحانات عید الضحیٰ یعنی 20جولائی کے بعدہوں گے جن کی ڈیٹ شیٹس کا اعلان جلد ہوگا۔