لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شنیلاروتھ نے کہا کہ پی ٹی آئی ملکی اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے، وزیراعظم عمران خان قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔، ماضی کے حکمرانوں نے ایک کال پر ڈھیر ہو جاتے تھے، پی ٹی آئی کی حکومت کے ہوتے ہوئے ملک میں کوئی امریکی اڈا نہیں بنے گا، پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے،منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ ملک مفادمیں فیصلے کئے ہیں، افغانستان میں امن کے قیام کے لئے موجودہ حکومت نے آگے بڑھ کر کردار ادا کررہی ہے۔
عمران خان قومی سلامتی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرینگے:شنیلاروتھ
Jun 05, 2021