بھکر(رانا عمران اسلم سے)ملک معاشی لحاظ سے تباہ ہو چکا ہے حکومت نے بجٹ میں جھوٹ بولنے کی تیاری مکمل کر لی ہے موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،حکومت نے غریب عوام کا بھرکس نکال دیا ہے دھاندلی زدہ حکومت عام آدمی کے حقوق غصب کر رہی ہے حکومت مخالف مہم کے لیے تمام آپشنز کھلے ہیںاس وقت ملک کا ہر طبقہ اضطراب کا شکار ہے حکمران بھی نااہل ہیں بیرونی دباؤ بھی برداشت نہیں کیا جا رہا اسٹبلشمنٹ قومی اداروں کو توڑنے میں مصروف ہے دینی مدارس کی تنظیموں کو توڑا جارہا ہے نئی تنظیموں کو مراعات دی جارہی ہیں مدارس کو توڑا جار رہا اس پر ہم سنجیدہ رد عمل دیں گے بیس جون کو لاہور میں مدارس کنونشن منعقد کر ہے ہیںان خیالات کااظہار پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بھکر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم عوام میں واپس جا رہی ہے چار جولائی کو سوات 29 کو کراچی میں پاور شو کریں گے ملک معاشی لحاظ سے تباہ ہوچکا ہے بجٹ میں جھوٹ بولنے کی تیاری مکمل ہے ملک جمود کا شکار ہے کورونا کی وجہ سے ملنے والی رقم کی وجہ سے معشیت بہتر ہوئی اسٹبلشمنٹ کہہ رہی ہے ملک ہماری وجہ سے ہے ہم کہتے ہیں جو مشکلات ہیں وہ بھی اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے ملک کودرپیش ہیں۔ پاکستان کو کسی صورت امریکی کالونی نہیں بننے دیں گے صحافیوں کو گھروں میں جا کے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جب اسٹبلشمنٹ حدود میں آئے گی یہ حکومت ختم ہوجائے گی ہم چاہتے ہیں اسٹبلشمنٹ غیر جانبدار ہو جو ابھی تک نہیں ہورہی غیر جانبدارآج بھی مشرف کی پالسیوں کا تسلسل جاری ہے 2001 کے معاہدہ کا حوالہ آج دیا جارہا ہے ادارے کی دو جگہ ہیں بارڈر یا بیرک تیسری جگہ نہیں ہے کسی ادارے کی مدد سے ہم حکومت کو گھر نہیں بھیجوائیں گے۔اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے دروازے کسی کے لیے بند نہیں کیے۔پیپلز پارٹی اپنی غلطی پر نادم ہیں اگر وہ واپس آنا چاہیں تو آسکتے ہیں۔ہم نے پیپلز پارٹی کو شوکاز نہیں بھیجا تھا ہم نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کو کہا تھا کہ آپ نے سرکاری بنچوں کا ووٹ لے کر کس طرح لیڈر آف اپوزیشن کا ووٹ جیتا ہے آپ کی عزت نفس کا خیال کرتے ہوئے ہم نے میڈیا کو پیپلز پارٹی کو لکھا گیا خط بھی نہیں دیا پیپلز پارٹی نے اپنی عزت نفس کو خود پامال کیا۔پی ڈی ایم کا اگر کوئی سیاسی منشور نہیں ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ کسی بھی سیاسی پارٹی کا منشور نہیں ہے۔حکومت 5دن میں گرے یا 5سا ل میں گرے یہ پاکستان کا کالا دور تصور کیاجائے گا۔
کسی ادارے کی مدد سے حکومت کو گھر نہیں بھجوائیں گے فضل الرحمن
Jun 05, 2021