کراچی(وقائع نگار)ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل افتخار حسن چودھری نے امروز اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیااس موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویڑن کراچی مقصود احمداور دیگر سینیئرافسران نے انکا ستقبال کیا۔ ایس ایس یوکمانڈوز کے خصوصی دستے نے سلامی پیش کی،ڈی رینجرز نے ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویڑن کراچی کے ہمراہ ہ اسلحہ خانہ، فائرنگ رینج اورایس ایس یو کے مختلف شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے ایس ایس یوکی موجودہ پیشہ وارانہ مہارت اورانتظامات کی تعریف کی،ڈی آئی جی مقصود احمد نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ملک میں پہلی مرتبہ ایس ایس یو سندھ پولیس میں S.W.A.T ٹیم قائم کی گئی ہے جس میں کمانڈوز بشمول لیڈی کمانڈوز تربیت یافتہ اور جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں۔یہ ٹیم کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ کمانڈوز کی پیشہ وارانہ مہارت میں مزید اضافے کے لیے پاکستان آرمی مختلف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں تربیت فراہم کررہی ہے،ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویڑن کراچی نے ڈی جی رینجرز کو پولیس مددگار 15کی ازسر نو بحالی اور اس میں کی گئی بہتر ی کے بارے میں آگاہ کیا،مددگار 15 کی افرادی قوت اور انتظامی تبدیلیوں کے بعد مددگار 15 جسکا کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں ریسپانس ٹائم 30-40 تھا اب محدود ہو کر 07-10 ہو گیاہے،میجر جنرل ا فتخار حسن چودھری نے ایس ایس یو کے انتظامی، سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی امور میں اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار کو سراہا اور رینجرز اور ایس ایس یواہلکاروں بشمول خواتین اہلکاروں کے لئے مشترکہ مشقوں کے انعقاد کرنے کا اعلان کیا،انہوں نے مزید کہا ہے کہ شہر کا امن رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے اورخواہش ظاہر کی کہ شہر میں امن اور قانون کی بالادستی قائم رکھنے کے لیے یہ سلسلہ جاری رہے،ڈی جی رینجرز نے S.W.A.T ٹیم کی جانب سے دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے مشقوں کا مشاہدہ کیابعدازاں ڈی جی رینجرز سندھ اورڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسزڈویژن نے اعزازی شیلڈزکاتبادلہ بھی کیا۔
شہر کا امن رینجرز، پولیس کی کاوشوں کا نتیجہ، میجر جنرل افتخار چودھری
Jun 05, 2021