اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایت پر فوری دادرسی کے نتیجہ میں راولپنڈی کی دو بیوہ بہنوں کو 22 سال کے بعد وراثتی جائیداد کا حق مل گیا۔پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق دو بیوہ بہنوں تنظیم اختر اور تنویر سہراب نے اپنی وراثتی زمین پر قبضہ اور وراثت کی تقسیم کے معاملہ کے حوالہ سے پاکستان سٹیزن پورٹل پرشکایت کی تھی جس پر وزیراعظم عمران خان نے فوری نوٹس لیا۔دونوں بیوہ بہنوں تنظیم اختر اور تنویر سہراب نے وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔