اسلام آباد (این این آئی) بھارت پاکستانی ہندوخاندان کے قتل کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 10 جون کو سماعت کریگا، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر تین رکنی بینچ میں شامل ہیں، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ شرمتی مکھنی نے اہل خانہ کے قتل کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ بھارت میں ایک ہی خاندان کے 11 پاکستانی ہندوؤں کو زہر کا ٹیکا لگا کر قتل کیا گیا تھا۔
بھارت میں پاکستانی ہندوؤں کا قتل سپریم کورٹ 10جون کو سماعت
Jun 05, 2021