اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آزاد کشمیر حکومت نے انتخابات کیلئے وفاقی حکومت سے فنڈز کا مطالبہ کر دیا، وزارت خزانہ نے انتخابات کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی سے انکار کر دیا آزاد کشمیر حکومت نے ساڑھے 7 ارب روپے اضافی گرانٹ کی درخواست دی تھی اضافی فنڈز الیکشن 2021ء اور فوڈ سبسڈی کیلئے مانگے گئے، فوڈ سبسڈی کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کی اضافی گرانٹ دی جائے گی، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق 6 ارب روپے فوری طور پر فراہم نہیں کر سکتے۔ آزاد کشمیر کیلئے اس سال 56 ارب 89 کروڑ روپے مختص کئے گئے۔