7جون سے  پانچ روزہ انسدادمہم کے انتظامات مکمل، ڈیوٹیاں سونپ دی گئیں 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ضلع راولپنڈی میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیوقطرے پلانے کیلئے سوموار سات جون 2021کو شروع ہونے والی پانچ روزہ مہم کے انتظامات مکمل کرکے ڈیوٹیاں سونپ دی گئیں ،سات لاکھ اٹھارہ ہزار بچوں کوحفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،  مہم کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر اور ہیلتھ افسران کریں گے، راولپنڈی کی سات تحصیلوں کلرسیداں، مری، کہوٹہ، گوجر خان ، ٹیکسلا،کوٹلی ستیاںراولپنڈی میں بچوں کو قطرے پلانے کیلئے محکمہ ہیلتھ راولپنڈی نے 2964موبائل ٹیمیں تشکیل دی ہیں غیر ذمہ داری برتنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور پولیس ٹیموں کے کام میں رکاوٹ ڈالنے اور سرکاری امور کی انجام دہی میں خلل ڈالنے ڈالنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن