راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے مبینہ بدعنوانی کی شکایت پرسابق ایس ایچ اوتھانہ چونترہ انسپکٹرعامر خان کوملازمت سے برخاست کردیاسی پی او کواطلاع ملی تھی کہ پولیس افسر کے قبضہ مافیا کیساتھ تعلقات کے حوالے سے شکایات موصول ہوئیں جن کی بنا ء پر معطل کرکے چارج شیٹ جاری کرکے جوائنٹ انکوائری ایس پی پوٹھوہارسید علی اورایس پی سی آئی اے طارق محبوب نے کی انکوائری کے دوران انسپکٹر عامرخان پر الزامات درست ثابت ہوئے جس پرسی پی اونے کارروائی کی ۔
بدعنوانی کی شکایت پرسابق ایس ایچ اوتھانہ چونترہ عامر خان ملازمت سے برخاست
Jun 05, 2021