انسانی زندگی کی بقاء و ترقی کا دارومدار ماحولیات کے تحفظ پر منحصر ہے

Jun 05, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) اسلام آباد ڈی واٹسن لائن کلب کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ انسانی زندگی کی بقاء و ترقی کا دارومدار ماحولیات کے تحفظ پر منحصر ہے،شجرکاری ہمارے ماحول کو تحفظ دینے کیلئے انتہائی اہم ہے،ہر پاکستانی کم ازکم ایک پودا ضرور لگائے،درخت ماحول کوصاف ستھرا رکھنے اور آکسیجن کی فراہمی کا بڑا زریعہ ہیں،شجرکاری کا پیغام عام کریں،گھروں میں اور گھروں سے باہر درخت لگائیں تاکہ ماحولیاتی تبدیلیاں ہم پر منفی اثرات مرتب نہ کر سکیں،ماحول  ایک امانت ہے جسے ہمْ نے اپنی آئندہ نسلوں تک بحفاظت پہنچانا ہے،عالمی یوم ماحولیات پر اسلام آباد ڈی واٹسن کلب کے عہداروں سے بات چیت کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ ہمیں ماحول کو بہتر بنانے کیلئے صفائی ،شجرکا ری کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنانا ہو گا،گھروں میں ،گھروں سے باہر پودے لگائے جائیں ۔

مزیدخبریں