دنیا کی آسائش و رنگینی نے انسان کو فکر ِ آخرت سے غافل کر دیا ۔شاہ عبد الحق 

کراچی (نیوزرپورٹر)جماعت اہلسنّت پاکستان کرا چی کے امیرعلامہ سید شا ہ عبد الحق قادری نے کہا کہ دنیا کی اسائش و رنگینی نے انسان کو فکر ِ آخرت سے غافل کر دیا ہے۔ مفا د ، لالچ اور نا جا ئزکام کی خاطر ایما ن کی اہمیت کو کم کر نے والے دین سے ہر گز مخلص نہیں ہو سکتے ۔مسلما ن حق و صد اقت کا علمبر دار ہو تا ہے خو ف ،مصلحت ،لالچ ومفا د پر ایما ن کو کمز ور نہیں کر تا ہے ضر ورت اس امر کی ہے کہ اخلاص کے ساتھ اپنے اعما ل کا جائز ہ لیا جا ئے دنیا و آخر ت میںکا میا بی فلاح و نجا ت کیلئے اپنی تربیت ، اصلا ح اور محا سبہ کریں ۔ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے جامع میمن مسجد میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے اپنے خطاب میںکیا۔ ان کا مز ید کہنا تھا کہ مسلما ن اوصا ف و کما ل اور خو بیوں کا حامل اور امن کا پیا مبر ہو تا ہے نفر ت ، تشدد ، دہشت گر د ی ، غنڈہ گردی مسلمان کا شیو ا نہیں ہے ،آج قرآن و شر یعت سے دوری کے سبب مسلما ن کمز ور ہے قرآن کے احکاما ت و ہد ایا ت کوسنت مصطفی پر عمل پیر اہو کر ہی سمجھا جاسکتا ہے۔انہو ں نے کہا کہ انسان کی کا میا بی کا فلسفہ اللہ کی متعین کر دہ مقصد حیا ت میں ہے اسی لئے خانقاہ نبو ت کے وارثین حقیقی صو فیا ء کرام نے انسا ن کے تہذیب نفس پر زور دیا اور خو د احتسابی اور محا سبہ نفس کی تعلیمات و ہد ایت سے تعمیر انسا نیت کی۔

ای پیپر دی نیشن