کراچی ( نیوز رپورٹر ) محبان پاکستان فائونڈیشن کے چیئرمین ممتاز حسین انصاری نے بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کی وطن منتقلی اور قومی شناختی کارڈ کے اجرا کے مسائل پر ایک سیاسی جماعت کی جانب سے سندھ اسمبلی میں جمع کرائی قرار دادپر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہاجر حقوق کی علمبردار جماعت کی جانب سے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی موجود ہونے کے باوجود وفاقی نوعیت کے مسائل کو سندھ اسمبلی کی فلور لانے کا کوئی جواز نہیں بنتا، محبان پاکستان فائونڈیشن کے چیئرمین ممتاز حسین انصاری نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم محصور پاکستانیوں کی وطن واپسی چاہتی ہے تو یہ قرارداد سندھ اسمبلی کے بجائے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کرے، انھوں نے کہا کہ 37 سال تک ہر حکومت میں شریک اقتدار رہنے والی جماعت کی ہمدردیاں بنگلہ دیش میں محصورپاکستانیوں کے ساتھ نہیں ہے اور اب ایم کیو ایم پاکستان کھُل کر پاکستان میں موجود غیر قانونی تارکین کو رعایت دلانے کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے، انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنے لوگوں کی حمایت سے محروم ہونے کے بعد غیر قانونی تارکین کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے محصورین کے مسئلہ کو ڈھال بناکر سندھ اسمبلی کے فلور کو استعمال کرنا چاہتی ہے، اس عمل میں ناکامی پر یہ جماعت اخبارات اور میڈیا میں واویلا کرکے مہاجر عوام کی ہمدردیاں سمیٹنے کی ناکام کوشش کرتی رہے گی اور محصورین کا مسئلہ ایک بارمہاجر دشمن جماعت کی سیاست کی بھینٹ چڑھ کر طویل عرصہ کے لیے سرد خانے میںچلا جائے گا۔
ایم کیو ایم محصورین کی منتقلی کی قراداد قومی اسمبلی میں پیش کرے، ممتاز انصاری
Jun 05, 2021