سپرہائی وے مویشی منڈی کی زمین ہموارکرنے کے لیے ٹریکٹرچل گیا

Jun 05, 2021

کراچی( وقائع نگار ) کراچی سپرہائی وے پرایشیاء کی سب سے بڑی قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی میں زمین ہموار کرنے کے لیے4جون بروزجمعہ کی دوپہربارہ بجے سے ٹریکٹر چلادیاگیا،،ترجمان مویشی منڈی یاوررضاچائولہ کاکہناہے کہ مویشی منڈی میں جانوروں کی آمدکاباقاعدہ آغاز 10 جون سے شروع ہوجائے گاجبکہ مویشی منڈی انتظامیہ نے مویشی مالکان اورشہریوں کوسہولیات کی فراہمی مویشی منڈی سجانے کیلئے دن رات ایک کردیاہے ،ٹریکٹرز کے ذریعے 900ایکٹر رقبے کی زمین ہموارکرناشروع کردی گئی ہے ہرسال کی طرح سال 2021میں بھی مویشی منڈی میں ملک بھر سے کم و بیش چھ لاکھ سے زائد قربانی کے جانوروں کی گنجائش رکھی گئی ہے جبکہ اس سلسلے میں دوردرازسے آنیوالے بیوپاریوں سے مویشی منڈی انتظامیہ سے رابطے شروع کردیئے ہیں ،یاوررضاچائولہ نے کہاکہ 900 ,ایکٹر رقبے پر ایک نیا شہر آباد کیا جاررہاہے جہاں آنیوالے بیوپاریوں اورقربانی کاجانورخریدنے کے لیے آنے واالوں کھانے ،پینے سمیت ہرضرورت کی چیزفراہم کی جائے گی۔

مزیدخبریں