نشتر میں کرونا سے بچاؤ کیلئے گلوز اور ماسک نایاب

Jun 05, 2021

ملتان (خصوصی رپورٹر)  نشتر ہسپتال میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے استعمال ہونے والے گلوز اور ماسک نایاب ہوگئے جسکی وجہ طبی عملے کو مشکلات کا سامنا ہے۔طبی عملہ اپنی مدد آپ کے تحت مذکورہ اشیاء منگوانے پر مجبور ہے جبکہ نشتر ہسپتال انتظامیہ نے اس طرف توجہ کرنا چھوڑ دی ہے۔ذرائع کے نشتر ہسپتال کے انتظامی افسر صرف اپنی پوسٹنگ بچانے کیلئے توجہ دے رہے ہیں۔ طبی عملے نے وزیر اعلی سے صورت حال پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں