خانیوال(خبرنگار) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کسان ونگ کے صوبائی صدر پیرسیف الرحمن کھگہ نے کہاکہ حکومتی معاشی پالیسیوںنے ہر طرف مایوسی پھیلا رکھی ہے۔ حکمران بجٹ بنانے میں بھی کنفیوز ۔ترقی وخوشحالی کے دعووں کا پول بجٹ میں کھل جائے گا۔وہ یہاں معززین علاقہ اورصحافیوں کے وفد سے بات چیت کررہے تھے۔انہوںنے کہاکہ زراعت میں بہتری لانے کے دعوے کرنے والی حکومت کھاد کی قیمتوں پرکنٹرول نہیں کر پائی تین سو روپے فی بوری کھاد کی قیمتوں میں اضافے نے کسان کی کمرتوڑ دی ہے۔انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ گردشی قرضوں میں اضافہ حکومت کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے ۔انہوںنے کہاکہ عوام دووقت کی روٹی کے حصول میں الجھ کر رہ گئے جبکہ حکومت غلط اعدادوشمار کے ذریعے فی کس آمدنی میں اضافہ دیکھارہی ہے ۔