ڈوبتی معیشت نے حکومتی جھوٹے دعوؤں کا پول کھول دیا: سعید منیس

Jun 05, 2021

میلسی (نامہ نگار )سابق ایم این اے سعید احمد خان منیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈوبتی ہوئی معیشت نے حکومتی جھوٹے دعووں کا پول کھول دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی متوقع جی ڈی پی کی شرح آئی ایم ایف کے مطابق 1.1 فیصد ہے ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق 0.5 فیصد ہے سٹیٹ بینکآف پاکستان کے مطابق کے مطابق یہ شرح 1.5 فیصد سے لیکر 2.5 فیصد تک ہے  جبکہ حکومت پاکستان کی نیشنل اکاونٹ کمیٹی 3.94 فیصد کی رپورٹ دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ لگتا ہے حکومت نے تمام اعداد و شمار کو جمع کرکے سادہ لوح عوام کو بیوقوف بنایا ہے پی ٹی آئی  اپنی ناکامیوں محرومیوں اور ناتجربہ کاری کو چھپانے کے لئے یہ راگ الاپ رہی ہے مہنگائی نے عامآدمی کی کمر توڑدی ہے۔

مزیدخبریں