وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ذاتی حملوں کی بجائے عوامی خدمت پر توجہ دے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں بے شمار منصوبوں پر کام جاری ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں کئی منصوبے کامیابی سے مکمل ہوچکے ہیں، جن سے پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے عوام کی زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔انہوںنے کہا کہ ذاتی مفادات کی جنگ لڑتی اپوزیشن حقیقی عوامی خدمت اور ملکی تعمیر و ترقی سے نجانے کیوں خائف ہے، پرچی شہزادے کو عوامی وزیر اعلی عثمان بزدار پر تنقید سے پہلے قائم علی شاہ اور اب مراد علی شاہ کی شکل میں سندھ کے عوام کو دی گئی سوغاتوں بارے سوچنا چاہیے، دہائیوں سے سندھ کے عوام پر مسلط پیپلزپارٹی ذاتی حملوں کی بجائے عوامی خدمت پر توجہ دے۔
وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں کئی منصوبے کامیابی سے مکمل ہوچکے جبکہ بےشمار منصوبوں پر کام جاری ہے۔ منصوبوں کی تکمیل سے صوبہ بھر خصوصا پسماندہ علاقوں کے عوام کی زندگیوں میں نمایاں بہتری آئےگی۔ دہائیوں سے سندھ کے عوام پر مسلط پیپلزپارٹی ذاتی حملوں کی بجائےعوامی خدمت پر توجہ دے!
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 5, 2021