پی ایس ایل بقیہ میچز کے لیے 4 روز کا انتظار باقی رہ گیا

Jun 05, 2021 | 18:19

ویب ڈیسک

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) بقیہ میچز کے لیے بس 4 روز کا انتظار باقی رہ گیا، ابوظہبی میں چھکے چوکوں کی بہار آئے گی، ٹیموں نے تیاریاں تیز کر دیں، پشاور کے نئے بیٹنگ کوچ انضمام الحق بھی اِن ایکشن ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میلہ سجنے اور چھکے چوکے لگنے کو کرکٹ کا طبل جنگ بجنے کو ہے۔

شیخ زید سٹیڈیم ٹیموں کی دبنگ انٹریز تیاریاں تیز کر دیں، بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ سے رونقیں دوبالا ہو گئیں۔ ٹریننگ سیشنز کے ساتھ لیکچز اور ٹِپس بھی ملے، ملتان سلطانز نے بھی پریکٹس کی، کپتان محمد رضوان توجہ کے مرکز بنے رہے۔

ٹیم پشاور کے نئے بیٹنگ کوچ انضمام الحق بھی ایکشن میں نظر آئے، کوئٹہ اور لاہور کے کھلاڑیوں نے بھی خوب جان ماری۔

ملتان سلطانز انجری کا شکار سپر سٹار شاہد آفریدی سے محروم ہے، آل راؤنڈر سہیل تنویر کو کمی محسوس ہونے لگی لیکن پھر بھی انہیں اپنی ٹیم پر مان ہے۔

کورونا سے متاثرہ چھٹے ایڈیشن کے سیکنڈ فیز کا پہلا میچ نو جون کو رات نو بجے لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

مزیدخبریں