لاہور (سٹاف رپورٹر)اپریل میں 90 فیصد جبکہ مئی میں 87 فیصد ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پہ روانہ ہوئیں۔ پاکستان ریلوے ٹرینوں کی پنکچوئلٹی کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔ پسنجر سیفٹی اولین ترجیح ہے، سہولیات کی فراہمی کے لیے محدود وسائل میں رہتے ہوئے بہترین سروسز دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے فرّخ تیمْور غِلزئی نے ریلوے ہیڈکواٹرز آفس لاہور میں فیس بک لائیو کھلی کچہری میں عام لوگوں اور ریلوے ملازمین کے ریلوے سے متعلق مسائل اور ضروریات کے بارے میں سنتے ہوئے کیا۔