بھارتی چائے‘ پتی میں کیمیائی مادوں کی موجودگی‘ کئی ممالک نے واپس کر دی 

نئی دہلی (اے پی پی)حد سے زائد کیڑے مار ادویات اورکیمیائی مادوں کی موجودگی کی وجہ سے بین الاقوامی اور اندرون ملک خریداروں نے بھارت کی چائے  کی پتی واپس کردی ہے۔ یہ بات انڈین ٹی ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (ITEA)کے چیئرمین انشومن کنوریا نے بتائی ہے ۔ بحران زدہ سری لنکا کی وجہ سے عالمی منڈی میں پیدا ہونے والے خلا کو پر کرتے ہوئے ٹی بورڈ برآمدات بڑھانے پر غور کر رہا ہے۔ بھارتی چائے کی پتی کا مسترد کیا جانا برآمدات میں کمی کا باعث بن رہا ہے۔
بھارتی چائے کی پتی

ای پیپر دی نیشن