لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی نے کہا کہ میرا اس وقت ٹارگٹ یہی ہے کہ پاکستان کی ایک بار پھر نمائندگی کروں۔مکمل ری ہیب کے بعد ٹریننگ کر رہا ہوں، کنڈیشننگ کیمپ میں نام آیا تو بہت پرجوش تھا، ہارٹ سرجری کے بعد ٹریننگ کیلئے تمام ہدایات پر مکمل عمل کیا۔کرکٹ میں واپسی پر بہت زیادہ خوشی ہو رہی ہے، لوگ کہہ رہے تھے شاید میری کرکٹ ختم ہو گئی ہے مگر میں نے خود کو متحرک رکھا۔مجھے فیملی اور کوچز نے سپورٹ کیا، سو فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا، میری کوشش ہو گی کہ اپنی فٹنس پر فوکس کروں۔ اور بہتر سے بہتر رکھوں۔پی سی بی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ عابد علی نے واپسی کیلئے بہت محنت کی ہے، وہ بہت زیادہ پر جوش ہیں اور ان کا دل کرتا ہے کہ وہ دوبارہ ٹیم میں آئیں، اسی جذبے کی وجہ سے وہ بہت محنت کر رہے ہیں۔
فٹس پر توجہ ‘قومی ٹیم میں دوبارہ شمولیت ہدف ہے : عابد علی
Jun 05, 2022