لاہور(نامہ نگار)انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ملزمان کی ٹریسنگ کے حوالے سے خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔لیکچر میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبرکرائم یونٹ علی یزدانی نے ملزمان کی ٹریسنگ کے حوالے سے لیکچر دیااور آگاہی دی ۔کہ انٹر نیٹ فرانزک، کمپیوٹر فرانزک، موبائل فرانزک اور سوشل میڈیا فرانزک سے ملزمان کوکیسے ٹریس کیا جائے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل نے کہا کہ ایسے لیکچرز کا مقصد ماڈرن تکنیکس کے ذریعے پولیس افسران کی تفتیشی استعداد کار کو بڑھانا ہے۔
ا نویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں ملزمان کی ٹریسنگ کے حوالے سے خصوصی لیکچر
Jun 05, 2022