ایدھی فائونڈیشن ‘مئی میں ہلاک 418افراد کو منتقل کیا 

لاہور(نامہ نگار)ایدھی فاؤنڈیشن نے ماہ مئی 2022ء میں مختلف علاقوں میں ہونے والے مختلف حادثات میں ہلاک 418 افراد کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے مختلف جگہ منتقل کیا گیا جبکہ زخمی 879افراد کو ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔ایدھی ترجمان کے مطابق 7125مریضوں کو گھروں سے ہسپتالوں اور ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا۔2173میتوں کو ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا۔62 لاوارث میتوں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے کفن دفن کا انتظام کیا گیا۔ایدھی سرد خانے میں 37 میتوں کو غسل و کفن دیا گیا۔ بلقیس ایدھی ہوم لاہور میں داخل356افراد میں سے194کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے گھروں تک پہنچایا۔ فری ڈسپنسری کے تحت  10395 مریضوں کوطبی امداد،ادویات فراہم کی گئیں۔ایدھی فری لنگر میں 11501 افراد کیلئے ایک وقت کے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...