شہدا پولیس کے ورثا ء ریاست‘ محکمہ کی ذمہ داری ‘تنہا چھوڑینگے : سی سی پی او

Jun 05, 2022

لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں 2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملہ کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس شہدا کی فیملیز سے ملاقات کی۔ہیڈ کانسٹیبل فیصل رشید اور کانسٹیبل ٹیپو فرید کے اہلخانہ ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکاروں کے ورثا سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے شہید کانسٹیبلز گلفام شہزاد، شبیر احمد اور اصغر علی کی فیملیز سے ملاقات کی۔سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ ایک ماہ میں لاہور پولیس کے 45 شہدا کے ورثا سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہدا پولیس کے ورثا ریاست اور محکمہ پولیس کی ذمہ داری ہیں،انہیں کبھی تنہا چھوڑیں گے۔ شہدا کے بچوں کی پولیس میں بھرتی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ شہدا کے ورثا ہماری فیملیز ہیں۔ان اور ان کے بچوں کی دیکھ بھال،تعلیم ،صحت ،روزگار، شادی بیاہ سمیت تمام معاملات ہماری ذمہ داری ہے۔‘ شہدا پولیس کے ورثا سے مسائل دریافت کئے اور حل کیلئے احکامات جاری کیے۔بلال صدیق کمیانہ نے متعلقہ پولیس افسران کو شہدا پولیس کے ورثا کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم دیا۔سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے لاہور پولیس کے شہدا کے بچوں سے اظہار شفقت کیا اور انہیں لاہور پولیس کی طرف سے تحائف دیئے۔

مزیدخبریں