اسلام آباد (خبرنگار) موجودہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اہم تجاویز پیش کی ہیں مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وفاقی وزرائ، صوبائی وزرائ، مشیر، معاونین، آفیسرز، گریڈ 19 سے. اوپر کے بیوروکریٹس سمیت مراعات لینے والوں کے مراعات میں پچاس فیصد کمی کرنی ہوگی ججز، جرنیلوں، قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں سمیت ہر طبقہ فکر کو قربانی دینی ہوگی موجودہ صوتحال گذشتہ نااہل، نالائق اور ناجائز حکومت کے غلط فیصلوں کا نتیجہ ہے عوام اور حکومت کو مل کر مہنگائی کا مقابلہ کرنا ہوگا عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا جا چکا اب حکومت کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی عوام کی طرح حکومتی نمائندوں، افسروں اور اعلی عہدیداروں کو قربانی دینی ہوگی حکومت کو عوام کا احساس ہے، مگر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے سخت فیصلے کرنا مجبوری ہے اپوزیشن آج عوام کا سوچ رہی ہے، کاش آئی ایم ایف کے ساتھ اپنے دور میں مذاکرات کرتے وقت ان باتوں کا خیال رکھا ہوتا۔ لاہور میڈیا آفس کے مطابق پارٹی رہنماؤں اور وفود سے گفتگو کر رہے تھے فضل الرحمان نے کہا قوم امید رکھتی ہے کہ اس مشکل وقت میں کوئی پیچھے نہیں ہٹے گا۔