پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اڈیالہ جیل سے قیدیوںکی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگانے کا حکم

 اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اڈیالہ جیل سے قیدیوں کو کچہری لانے کی بجائے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگانے کا حکم دیدیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ عطا ربانی کی جانب سیماتحت ججز کو جاری سرکلر میں کہاگیا ہے کہ ملزمان جن کے چالان ابھی جمع نہیں ہوئے ان کی حاضری جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے لگائیں،تاکہ گاڑیوں کے جیل کے چکر اور سرکاری وسائل کی بچت ہو سکے، پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد قومی خزانے کو نقصان سے پہنچانے کے لیے اقدام اٹھایا گیا،دن گیارہ بجے سے ایک بجے تک ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کے لیے پانچ جوڈیشل مجسٹریٹ مقرر ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...