نجکاری پروگرام تیز کرنے کا فیصلہ کابینہ کمیٹی تشکیل‘وزیر خزانہ چیئرمین 

Jun 05, 2022

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے نجکاری پروگرام کو تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری تشکیل دے دی۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین مقرر کئے گئے ہیں۔ وفاقی وزراء قانون و انصاف  تجارت صنعت و پیداوار کمیٹی کے ارکان مقرر کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں