ہماری حکومت پر بھی آئی ایم ایف کا دباؤ تھا ، بحران سے نکلنے کا راستہ الیکشن : عمران 

دیربالا (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ حکومت الیکشن کمشن کو ساتھ ملاکر الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کررہی ہے، شہباز شریف بہت گھبرائے ہوئے ہیں، چہرے پر خوف ہے، اگر آپ سے حکومت نہیں ہوتی تو پھر سازش کیوں کی؟ اپر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اسرائیل، امریکا اور بھارت نے مل کر سازش کی اور ان کو ہم پر مسلط کیا، شہباز شریف کو اس لیے لیکر آئے کہ جو حکم آقا کریں گے یہ مانے گا، پہلا حکم آئی ایم ایف سے لیا اور ملک میں مہنگائی کی، اس حکومت نے پیٹرول کی قیمت 60 روپے بڑھا دی، جس کے دل میں ذرا سی انسانیت ہوگی وہ اتنی مہنگائی کبھی نہیں کریگا۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن کمشن کو ساتھ ملاکر الیکشن میں  دھاندلی کی کوشش کر رہے ہیں،25 کی رات کو جو ظلم کیاگیا، ایسا ظلم نہیں دیکھا، یہ پاکستان میں دہشت پھیلارہے ہیں تاکہ لوگ گھروں سے نہ نکلیں، چاہتا ہوں کہ نوجوان قوم کے لیے کھڑے ہوں اور کبھی غلامی قبول نہ کریں، تحریک انصاف کا منشور تحریک پاکستان اور قرارداد پاکستان سے لیا تھا،جس نظریے پر ملک بنا اس پر واپس نہیں جائیں گے تو عظیم قوم نہیں بن سکتے۔ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے سب کچھ ہوا تو عمران خان کو رہنے دیتے، شہباز شریف سے پوچھتا ہوں اگر آپ سے حکومت نہیں ہو رہی تو یہ سازش کی کیوں؟ شہباز شریف اب ادھر ادھر نہ بھاگیں، ترکی نہ جائیں، معیشت سنبھالیں، نیوٹرلزکا کام تھا کہ نیوٹرل رہنے کے بجائے اس مداخلت کو روکنے کی کوشش کرتے، جب تک دم ہے ان کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے شہباز شریف آئے ہیں ملک تیزی سے نیچے جا رہاہے، موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ منفی کردی ، انٹرنیشنل ادارے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت گر رہی ہے، آج ہماری معیشت وہاں جارہی ہے جہاں ملک کو خطرہ ہے، اگر عوام ڈر گئی تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی‘ اگر آپ ڈر گئے تو آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی، امریکہ کے نوکروں کے آگے کھڑے ہونے کا وقت ہے‘ یہ میرے ملک کے لئے جہاد ہے آخرتک مقابلہ کروں گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...