خود کو مطلق العنان سمجھنے والا بھگوڑے کی طرح پشاور میں بیٹھا ہے: خواجہ آصف 

Jun 05, 2022

سیالکوٹ (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے 239 ایکڑ پر محیط ایک ارب 80 کروڑ 30لاکھ روپے کی لاگت سے شہرکے پہلے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا، پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انوسٹمنٹ پراجیکٹ (پیسپ) کے تحت شہر کے نارتھ زون میں سیوریج ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کا منصوبہ آئندہ 2سالوں میں چائننز کمپنی ایس ڈبلیو ای جی مکمل کرے گی اور روزانہ اوسطاََ 68.23کیوسک آلودہ پانی ٹریٹمنٹ کرکے عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائن کے مطابق کاشتکاری کیلئے استعمال ہوگا۔

 عارف ہرناہ، رانا لیاقت علی، چودھری ارشد وڑائچ، نوید اشرف بریار، سابق میئر و ڈپٹی میئر توحید اختر اور چودھری بشیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس سیدہ آمنہ مودودی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبدالرؤف، پراجیکٹ ڈائریکٹر پیسپ حامد محمود ملہی، چیف انجینئر اختر عباسی سمیت نیسپاک کے مقامی حکام نے شرکت کی۔  وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 4سال سے جن لوگوں نے عیاشیاں  اور کرپشن  ہے  دوائیوں کھانے پینے، گندم اورچینی سمیت ہر معاملے میں پیسہ بنایا گیا ہے آج وہ شخص جو اپنے آپ کو پاکستان کا مطلق العنان حکمران کہتا تھا اس بھگوڑے کی طرح پشاور میں بیٹھا ہے یہ ایک ایجنڈ ے کے تحت برسرِ اقتدار آیا یہ جن لوگوں کا نامزد تھا وہ ایسی طاقتیں ہیں جوہ پاکستانی نہیں تھے، یہ کہتا تھا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام ختم کیا جائییہ ہمارے اندرونی اداروں پر بھی اٹیک کرتا ہے اور ہمارے اٹیمی پروگرام پر بھی اٹیک کرتا ہے اور پاکستان کی سالمیت پر اٹیک کرتا ہے۔سول میڈیا پر اداروں کے خلاف یہ زبان استعمال ہو رہی ہے وہ عمران کے عمل اور رویئے سے نوجوان نسل کی تربیت کا نتیجہ ہے اس پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں