لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کابینہ ارکان پٹرول الاؤنس مکمل ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے ساتھ تمام صوبائی محکموں کے پٹرول اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ اورصوبائی کابینہ کے ارکان سرکاری پٹرول نہیں لیں گے اور سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران پٹرول اخراجات خود ادا کرینگے حمزہ شہباز نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں اضافے کے حوالے سے عوام کی مشکلات کا بھرپور احساس ہے بچت کا آغاز خود کریں گے اجلاس میں حکومتی سطح پر بچت کھاد کی فراہمی اور دیگر اشیاء ضروریہ کے نرخ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے وفاقی حکومت کو چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت نہ دینے کی تجویز پیش کرنے کا فیصلہ بھی فیصلہ کیا گیا حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کو معاشی ریلیف دینے کیلئے تمام ممکنہ اقدام کئے جائیں گے ضرورت مند طبقے کو اشیاء ضروریہ میں سبسڈی کیلئے تاریخی اقدامات کر رہے ہیں کھاد کی ذخیرہ اندوزوی کاشتکار پر ظلم کے مترادف ہے اجلاس میں کھاد اور دیگر اشیاء ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کافیصلہ کیا گیا قبل ازیں پانی کی کمی عوامی شکایات پر وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ اور واسا حکام کو طلب کر لیا وزیراعلیٰ نے اجلاس میں ایکشن پلان میں نقائض کی نشاندہی کی اسی دوران آپریشنل ٹیوب ویلز سے متعلق استفسار پر ایم ڈی واسا کی لاعلمی پر وزیراعلیٰ نے بھی اظہار برہمی کیا وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے واسا حکام سے دریافت کیا کہ اگر ٹیوب ویل بور بیٹھ جائے یا مشین خراب ہو جائے تو آپ کے پاس بیک اپ پلان کیا ہے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے مزید استفسار کرتے ہوئے کہا کہ دو کیوسک کا ٹیوب ویل زیادہ بہتر کام کرتا ہے اس کی تعداد کتنی ہے اجلاس میں واسا کے جاری پراجیکٹس کا تھرڈ پارٹ آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا وزیراعلیٰ نے سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پراجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل کی ہدایت کی اور کہا کہ اس پراجیکٹ سے نہ صرف دس لاکھ آبادی فی الفور مستفید ہو گی بلکہ 100 ٹیوب ویلز کی ضرورت بھی ختم ہو جائے گی پانی کی کمی والے علاقوں میں انڈر گراؤنڈ واٹر ٹنک بنائے جائے اور پائلٹ پراجیکٹ جلد پیش کیا جائے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے لیسکو لوڈ شیڈنگ شیڈول سے مطابقت کی ہدایت کی اور جنریٹر اور گاڑیوں کا ڈیزل چوری کرنے والوں کے خلاف فی الفور کارروائی کا حکم دیا اور چوری روکنے کیلئے فول پروف نظام جلد از جلد وضع کرنے کافیصلہ کیا گیا وزیراعلیٰ حاجی کیمپ ڈرین پراجیکٹ کی تکمیل میں حائل قانونی معاملات فی الفور حل کئے جائیں۔
وزیراعلٰی ، کابینہ ارکان سرکاری پٹرول نہیں لیں گے ، محکموں سے خرچ کی تفصیلات طلب
Jun 05, 2022