پٹرول‘ بجلی‘ گیس‘ مہنگائی میں تیز ترین اضافہ‘ یہ ہے شہباز سپیڈ:  مونس الٰہی 

Jun 05, 2022

لاہور (خصوصی نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ مونس الٰہی نے مہنگائی کی شرح میں تیزی سے اضافہ کو امپورٹڈ حکومت کی نااہلی قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پٹرول تاریخ میں سب سے مہنگا، بجلی تاریخ میں سب سے مہنگی، ڈالر تاریخ میں سب سے مہنگا، گیس تاریخ میں سب سے مہنگی، پاکستان میں غربت، بیروزگاری اور مہنگائی کی سپیڈ میں تاریخ کا تیز ترین اضافہ، یہ ہے شہباز سپیڈ!۔ عوام نے امپورٹڈ حکومت اور مہنگائی کو نامنظور قرار دیا ہے۔
مونس الٰہی 

مزیدخبریں